Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی میں ایک بار پھراضافہ، حالیہ لہر کب تک جاری رہے گی؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

شہرقائد میں جاری سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور کم سے کم پارہ 2.2 ڈگری کمی سے 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں دن میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 رہنےکا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں دوپہرکے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں 20 جنوری کے بعد بارش کا امکان ہےجب کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement