Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
June 22, 2025 - 10:03:28 AM

چین کے بعد امریکا میں بھی برڈ فلو سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی

امریکہ میں ریاست لوزیانا میں برڈ فلو سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ریاست لوزیانا میں ایچ 5 این1، برڈ فلو سے متاثرہ شخص اسپتال میں انتقال کرگیا، 65 سالہ شخص میں مرغیوں سے برڈ فلو منتقل ہوا تھا۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے اس کیس کو امریکا میں رپورٹ ہونے والا H5N1 وائرس کا پہلا سنگین کیس قرار دیا۔ حکام نے کہا کہ اب بھی عام لوگوں کے برڈ فلو کا شکار ہونے کا خطرہ زیادہ نہیں ہے لیکن پرندوں، مرغیوں یا گائے وغیرہ کے قریب رہنے والے لوگ زیادہ خطرے میں ہیں۔

حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ جس مریض کی برڈ فلو سے موت ہوئی وہ بھی پرندوں کے قریب رہنے کی وجہ سے H5N1 کا شکار ہوا لیکن اس مریض کے ذریعے کسی اور شخص میں آگے یہ انفیکشن منتقل نہیں ہوا اور نہ ہی ابھی تک اس طرح ایک شخص سے دوسرے شخص میں اس انفیکشن کی منتقلی کا کوئی ثبوت ملا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
Leave a Reply
Related Posts
Close Button