Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالتی عملے کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایاجائے گا۔

عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکیل کو بھی محفوظ فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے، اس کیس کا فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن فیصلہ سنانے کی تاریخ ملتوی کرکے چھ جنوری کر دی گئی تھی تاہم اب فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement