Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گوگل پلے اسٹور سے اینڈرائیڈ ایپس ڈاون لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار ! وفاقی حکومت کی ایڈوائزری جاری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشنز ڈاون لوڈ کرنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ گوگل پلے اسٹور پر اہم معلومات چرانے والی مشکوک اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مشکوک اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز پاکستانی آفیشلزکوٹارگٹ کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔

وفاقی حکومت نے مشکوک ایپلی کیشنزسے بچاو کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مشکوک ایپلی کیشنز سرکاری افسران کی ذاتی ومالی معلومات چوری کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ ایپلی کیشنزبلااجازت صارف کی میڈیا فائلز، موبائل نمبرزاورکال لاگ کی تفصیلات چرا لیتی ہیں، بجلی گیس کے بل چیک کرنے آن لائن شاپنگ کے نام سے مشکوک ایپلی کیشنز موجود ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ موبائل سمز کے پیکج کی تفصیلات اور بائیک سروس کے نام سے بھی مشکوک ایپلی کیشنز ہیں، صارفین ایپلیکیشنز ڈاون لوڈ کرنے سےقبل پرائیویسی پالیسی ضرور پڑھیں۔ موبائل صارفین کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل پروٹیکٹ کو بند نہ کرنے اور اپنی گوگل لوکیشن بھی آن نہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement