Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عمران خان پر درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 99 اور خیبرپختونخوا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کیخلاف وفاقی دارلحکومت میں مزید چودہ مقدمے درج ہونے کے بعد درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔ ایف آئی اے میں عمران خان پر 7 مقدمات اور انکوائریز زیرِ التوا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیب میں بانیٔ پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیرِ التوا ہیں۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف عمران خان کی اپیل بھی زیرِ التوا ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں احتجاج سے متعلق بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement