Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لاک اپ میں ملزم کی ہلاکت، ایس پی کو اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری پر سماعت ملتوی کر دی۔

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ ضمنی چالان میں مقدمے کی تفتیش ایف آئی اے کو منتقل کر دی گئی ہے۔ درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار نجی کام کے سلسلے میں برطانیہ جانا چاہتا ہے، درخواست گزار کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیئر الحق درخشاں تھانے کے لاک اپ میں ملزم کی ہلاکت کے مقدمے میں شریک ملزم ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement