Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان میں امریکی شہریوں کیلئے 16دسمبر تک ایڈوئزری جاری کر دی گئی۔ ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پشاور سرینا ہوٹل کے پاس جانے سے گریز کریں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی شہریوں کیلئے 16دسمبر تک ایڈوئزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتباہ معتبر سیکورٹی معلومات پر مبنی ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی شہری اس عرصے کے دوران ہوٹل اور ہوٹل کے آس پاس کے علاقے جانے سے گریز کریں اور سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں۔ امریکی شہریوں کو 10 ستمبر 2024 کو دہشت گردی کی وجہ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے سفری ایڈوائزری کے بارے میں بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement