Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سری لنکا اے کا دوران سیریز پاکستان سے واپس جانے کا فیصلہ، بقیہ میچز منسوخ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سری لنکا اے نے دوران سیریز پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد بقیہ میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی کے مطابق سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان باقی دو ون ڈے میچز ختم کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ دونوں کرکٹ بورڈ بقیہ میچز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان سے واپسی کا کہہ دیا ہے۔پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کل ہونے والا ایک روزہ میچ نہیں ہوگا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement