Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 125 اسامیوں پر بھرتیاں روک دی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے ذریعے 125 اسامیوں پر بھرتیاں روک دیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمۂ کالج ایجوکیشن میں رولز کے خلاف گریڈ 16 میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا ہے کہ محکمۂ کالج اینڈ ایجوکیشن گریڈ 16 کی 50 فیصد اسامیوں پر بھرتیاں روک دے۔ سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ کالج ایجوکیشن کی 125 اسامیاں خالی رکھنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری کالج ایجوکیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کالج ایجوکیشن کے رولز کے مطابق 50 فیصد پروموشن اور 50 فیصد کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوں گی

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement