Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شیخ رشید صدرمملکت آصف زرداری کے قتل کی سازش کے کیس سے بری ہوگئے

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

صدرمملکت آصف زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں شیخ رشید کو ریلیف مل گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کو کیس سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے شیخ رشید کی درخواستِ بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا جس کے مطابق شیخ رشید کو کیس سے بری کر دیا گیا ہے۔ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان کے خلاف سازش اور عوام کو اکسانے کی دفعات لگائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ روز وکلاء نے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی تھی

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement