Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی آئی اے 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی،معاہدہ طے پاگیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پی آئی اے 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی، حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ حج سیزن کے حوالے سے وزارت مذہبی امور اور قومی ایئرلائن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اور پی آئی اے 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی۔

پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلائے گی۔

پی آئی اے کےسی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پرپی آئی اے کےسی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement