Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سعودی عرب میں 22 ہزارغیر قانونی تارکین وطن گرفتار،18سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سعودی عرب میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 13186افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 5427 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور 3358 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر 1421 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش میں 53 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement