Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہرانسان قابل احترام ہے، آئندہ کسی سوئپر کو گٹر کے اندر نہ بھیجیں، وزیراعلی سندھ کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو تنبیہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کراچی واٹر اینڈ سوریج بورڈ کو تنبیہ کی ہے کہ آئندہ کسی بھی سوئپر کو صفائی کیلئے گٹر کے اندر نہ بھیجا جائے۔ ہر انسان قابل احترام ہے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے واٹر بورڈ اور دیگر میونسپل اداروں کو انتباہ کیا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر متعلقہ ادارے ایسی مشینری لائیں جو بلاک گٹرز کو کھولے۔

گندے اور زہریلی گیس میں بھرے ہوئے گٹروں میں سوئیپرز کو اندر بھیجنا غیر اخلاقی اور انسان دشمن رویہ ہے۔ ہر انسان قابل احترام، عزت اور محبت کے لائق ہے، اس کی قدر کرنی چاہیئے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ تمام میونسپل ادارے جو بند گٹر کھولنے کیلئے سوئیپرز کو گٹرز کے اندر بھیتے ہیں وہ یہ غیر انسانی کام بند کریں۔ اب ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، مشینری استعمال کریں، کسی غریب کی زندگی سے کھیلنا بند کریں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement