Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گیری کرسٹن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی، جیسن گلسپی کو ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کا ہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کے لئے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن اور سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلسپی سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ بال فارمیٹ یعنی ٹیسٹ فارمیٹ میں جیسن گلسپی اور وائٹ بال فارمیٹ یعنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں گیری کرسٹن کو ہیڈکوچ مقرر کیا جائے گا۔ پی سی بی کی جانب سے حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔

دونوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے۔ ہیڈکوچ کی تلاش کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پی سی بی اب اسسٹنٹ کوچ کی تلاش میں ہے۔

پی سی بی کے اشتہار کے مطابق اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے کوچز کا معاون ہوگا۔ بورڈ رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کا منتظر ہے بعدازاں کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement