Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہرقائد میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ماحولیاتی نمونے 15 مئی کو لیے گئے تھے اور تصدیق کیلئے پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سال 2022 میں لانڈھی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی وائرس پایا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ  خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement