Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں وائٹ کرولا گینگ کی خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں گزشتہ کچھ عرصے سے شہر میں متعدد جرائم کی واداتوں میں ملوث وائٹ کرولا گینگ کی خاتون سمیت 3 ملزمان پولیس کے ہاتھ آگئے۔ ملزمان نے وارداتوں کا انکشاف بھی کرلیا۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وائٹ کرولا گینگ کی خاتون سمیت3ملزمان گرفتار کرلیے ۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی سینٹرل کراچی کے مطابق گرفتار ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، گرفتار ملزمان کی شناخت علی، احمداور ملزمہ کی سعدیہ بلال کےنام سےہوئی ہے ۔

ایس ایس پی سینٹرل کا بتاناہے کہ ملزمان سےاسلحہ،5 موبائل فون،3 عدد گھڑیاں، 3عدد والٹ اورکارڈز برآمد ہوئے ہیں ، کارروائی کے دوران ایک ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement