Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ایم کیوایم پاکستان اور اے این پی کا اتحاد، شاہی سید اور مصطفیٰ کمال کا ملکر کام کرنے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 میں عوامی نیشنل پارٹی کے شاہی سید کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا ایک وفد مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں مردان ہاؤس پہنچا، جہاں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید اور یونس بونیری نے ان کا استقبال کیا۔

شاہی سید اور مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کی۔ شاہی سید نے کہا میں تہہ دل سے مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم لوگوں نے ہی مل کر اس شہر میں کام کرنا ہے۔

شاہی سید نے کہا میں اپنے کارکنوں کو کہوں گا کہ وہ بھی ایم کیو ایم کی مدد کریں، الیکشن میں جہاں جہاں ایم کیو ایم کو ضرورت ہے ساتھ کھڑے ہوں گے، حکومت کسی کی بھی بنے ہم مل کر کام کریں گے، یہ نا ممکن کام ممکن ہو گیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا میں شاہی سید و رفقا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہماری میزبانی کی، سیاسی گہما گہمی میں شاید ابھی میری بات سمجھ نہ آئے کہ یہ تاریخی لمحہ ہے، ہم پی ایس 88 سے شاہی سید کی غیر مشروط حمایت کریں گے، ہمارے کارکنان الیکشن والے دن ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انھوں نے کہا ہم کوئی ڈیمانڈ لے کر نہیں آئے، ہمیں شہر میں امن چاہیے، مہاجر اور پختون بھائی ایک ساتھ کھڑے نظر آئیں، ہمارے پاس اگر اور بھی کوئی سیاسی آفر ہوتی تو ہم وہ بھی کرتے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button