Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چلی کے جنگلات میں آگ سے ہزاروں ایکٹر اراضی جل کر خاک، لاکھوں افراد بے گھر، ہلاکتوں کی تعداد 122 ہوگئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

جنوبی امریکی ملک چلی میں جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 112 ہوگئی۔ آگ کے باعث ہزاروں ایکٹر اراضی جل کر خاک ہوگئی جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ چلی کےجنگلات کی آگ سے اموات میں اضافےکا خدشہ ہے، آگ سے متاثرہ ملک کے وسطی،جنوبی حصوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے، چلی میں 92 مقامات پر لگی آگ کے باعث14ہزار مکانات کو نقصان پہنچ چکاہے۔

چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ جنگلات میں آگ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث لگی۔

چلی کے صدر گیبریل بورک نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو بہت بڑے المیے کا سامنا ہے، ہمیں مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے 90 سے زائد مقامات کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ 40 مقامات پر آگ پر قابو پالیا ہے اور 29 مقامات پر کام جاری ہے۔ جس سے 1 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی جل کر راکھ بن چکی ہے

چلی میں جنگلات میں لگی آگ سے اموات کے بعد آج سےدو روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement