Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پیپلزپارٹی سندھ حقوق مارچ سےخوفزدہ، کراچی سے پی ٹی آئی کے جھنڈے بھی اتارے جارہے ہیں، علی زیدی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ سے خوفزدہ قرار دیا ہے۔ علی زیدی نے پولیس پر شہر بھر سے پی ٹی آئی کے بینرز اور جھنڈے اتارنے کا بھی الزام عائد کیا۔

 

سندھ حقوق مارچ ریلی کے حوالے سے  کراچی ٹول پلازہ پر خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ ابھی تو موسم گرم بھی نہیں ہوا اور یہ خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہو رہے ہیں، یا تو سب کے بینرز اتار دیں یا ہمیں نا روکیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ نہ کریں، پیپلز پارٹی پورے شہر میں جھنڈے لگا رہی ہے، سیاست میں دہشت گردی سب سے پہلے پیپلز پارٹی لے کر آئی تھی۔

 

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیا آپ کے غنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے یا رک جائیں گے، ہماری جماعت میں دہشت گردی ہے اور نا ہم ڈرتے ہیں۔

 

صدر پی ٹی آئی سندھ کا چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ بے بی زرداری بھی احتجاج کر رہے ہیں، یہ ان کا حق ہے۔ نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement