Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیویز بورڈ کے 2 رکنی وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔

وفد میں چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن ہیتھ ملز اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے۔

دورے کے دوران وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی۔ کیوی وفد آج دوپہر لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، میچز لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement