Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مزار قائد بے حرمتی کیس:کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمہ خارج

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں (ن) لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مزارقائدکی بے حرمتی، املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی

عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ خارج کردیا۔ پولیس نے مقدمے کا بی کلاس چالان پیش کیاتھا۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔ مدعی مقدمہ کی جائے وقوعہ پرموجود گی ثابت نہ ہوسکی۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ وزیر حسین میمن نے کی۔۔ ملزمان کیخلاف وقاص احمد کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement