Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے آخر میں کراچی سمیت سندھ میں بارش کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شہرقائد میں بارش کے ساتھ آندھی کا بھی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ کراچی میں مضافاتی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ شہر کے وسط میں بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر مقامات پر موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی اور درمیانے درجے کی بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ میرپورخاص کے کچھ حصوں میں بھی آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement