Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

دنیا کی معروف اور امیرترین شخصیات میں شامل مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ بِل گیٹس پہلی مرتبہ پاکستان کے دورہ پر آئے ہیں۔

 

بِل گیٹس دورہ پاکستان پر وزیراعظم عمران خان ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ملاقاتیں کریں گے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ بھی بِل گیٹس کے شیڈول میں شامل ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بِل گیٹس کو پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، ممکنہ طور پر بِل گیٹس آج شام ہی واپس لوٹ جائیں گے۔

 

واضح رہے گزشتہ برس کورونا صورتحال کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بِل گیٹس کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ بِل گیٹس پاکستان میں پولیو مہم کے لئے بھی فنڈ فراہم کرتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement