Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لاہور: سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام، دہشتگرد ہلاک

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

لاہور:  لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

خود کش حملہ آور نے سی ٹی ڈی کے تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

سی ٹی ڈی تھانے کی ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور 2 ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا، اس کی شناخت نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جس نےخودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement