Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 1.55 روپے فی یونٹ مہنگی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی صارفین کیلئے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 55 پیسے مہنگی کر دی۔

نیپرا فیصلے کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی اور اس کا مقصد ملک بھر میں یکساں ٹیرف کا نفاذ یقینی بنانا ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست وفاقی حکومت نے دی تھی اور نیپرا نے درخواست پر سماعت پہلے ہی مکمل کر رکھی تھی جس کا اب فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے اور کراچی کے صارفین کو مئی، جون اور جولائی تین مہینوں میں ہر ماہ ایک روپے 55 پیسے اضافی ادا کرنا پڑینگے۔

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھی بھجوادیا۔ فیصلے کا اطلاق بجلی کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement