Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ پولیس میں ایک ہزار سے زائد اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز کی بھرتیوں کا آغاز، کراچی میں 753 بھرتیاں کی جائیں گی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز کی بھرتیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ کراچی میں 753 بھرتیاں کی جائیں گی۔ مجموعی طور پر 1 ہزار 46 اسسٹنٹ سب انسیپکٹرز کی براہ راست بھرتیاں کی جائیں گی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز کی بھرتیوں کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر منظور علی تھیبو نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1046 بھرتیاں کی جائیں گی جس میں 157 خواتین اور 53 اقلیتی امیدواروں کو اے ایس آئی کے گریڈ 11 کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ خط کے مطابق کراچی رینج میں 38 اقلیتی اور 113 خواتین سمیت 753 بھرتیاں کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ حیدرآباد رینج کے لیے 154، میرپور خاص 23، شہید بے نظیر آباد 39، سکھر 38 اور لاڑکانہ رینج میں 39 اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement