Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ڈھاکا میں ہو گا اور فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سلہٹ میں کھیلے گی۔پاکستان کا 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ شیڈول ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button