Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بلدیاتی انتخابات، عمران خان 22 جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی 22 جولائی کو کراچی کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں 22 جولائی کو شہرقائد پہنچیں گے اور عوام کو بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے قائل کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کردہ عمران خان کراچی میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کریں اور تحریک انصاف کے کراچی کیلئے مستقبل کے پلان سے بھی آگاہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کراچی میں سیاسی رہنماؤں ، بزنس کمیٹونی اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے اور شہر کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

عمران خان کو 22 جولائی کو کراچی کے ساتھ حیدرآباد بھی جائیں گے۔ حیدرآباد میں بھی عمران خان کے عوامی اجتماعات سے خطاب شیڈول ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فردوس شمیم نقوی میئر کراچی کے امیدوار ہیں۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 24 جولائی کو ہوگی۔ 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button