Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اے این ایف کی کراچی میں کاروائی، منیشات فروش گرفتار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ال آصف اسکوائر کے قریب تین ملزمان کے قبضہ سے 3.030 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔

 

ابرآمدشدہ منشیات میں 1.010 کلوگرام ہیروئن اور 2.020 کلوگرام آئس شامل ہے۔ ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

 

گرفتار ملزمان میں چاغی کے رہائشی راشد اور فضل الرحمن جبکہ سانگھڑ کا رہائشی محمد رفیق شامل ہے۔ ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لیکر تینوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement