Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انگلینڈ اور ویلز میں ججز کو فیصلے لکھنے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنے کی اجازت

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

انگلینڈ اور ویلز میں ججز کو فیصلے لکھنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ یہ اجازت ان خدشات کے باوجود ملی ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایسے مقدمات کے حوالے بھی لکھ سکتا ہے جو کبھی ہوئے ہی نا ہوں۔

جوڈیشل آفس نے انگلینڈ اور ویلز کے ہزاروں ججز کو فیصلے میں اے آئی چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت، طویل ٹیکسٹ کا خلاصہ حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

ماسٹر آف دی رولز سر جیفری ووس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو جسٹس سسٹم کیلئے بہتر، تیز رفتار اور کم لاگت والا ڈیجیٹل معاون قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں دو امریکی وکلا کو چیٹ جی پی ٹی سے تیار کردہ جعلی کیسز کا حوالہ دینے پر جرمانہ ہوچکا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement