Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان ملنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

الیکشن کمیشن نے اپنی اپیل میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دینے کا فیصلہ دیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو سرٹیفکٹ جاری کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement