Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروبار کا پہلا دن، اسٹاک مارکیٹ میں 2400 پوائنٹس سے زائد اضافہ

آئی ایم معاہدے کے بعد پاکستان کی معیشیت پر مثبت اثرات نظر آنے لگے۔ معاہدے کے بعد کاروبار کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آگئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں آج غیرمتوقع تیزی نے کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، 100انڈیکس میں 2446 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 5.90 فیصد اضافے کے ساتھ 43899 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

اس سے قبل تک 100انڈیکس 2269 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا جبکہ انڈیکس 43 ہزار 721 پوائنٹس پرپہنچا تھا، اتنی تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کو معطل کرنا پڑا جو کہ ایک گھنٹے بعد دوبارہ کھلے گی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سے سرمایہ کاروں کا اعتماد پھر سے بحال ہوا ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ واضح رہے کہ صبح ساڑھے نو بجے تک 100 انڈیکس میں 1986 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس43 ہزار439 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں آنے والی تیزی کا سبب آئی ایم ایف سے ہونے والا اسٹاف لیول معاہدہ ہے، پچھلے ہفتے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button