Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے سے زائد کمی کا امکان

پاکستان میں آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی اور پاکستانی کرنسی مضبوط ہونے کے باعث پیٹرول سستا ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔

حکام نے کہا کہ یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے جب کہ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button