Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، شہریوں کا ڈاکو کو پکڑ کر تشدد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں راشدمنہاس روڈ پر بہادر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ خاتون نے لوٹنے کیلئے آنے والے ڈاکو کا پستول پکڑلیا جبکہ بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان فیملی سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھےکہ واردات کے دوران خاتون نے ڈاکو کا پستول پکڑ لیا تھا اور خاتون کے بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری۔

جس کے بعد شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کیا، شہریوں کے پکڑے گئے ڈاکو پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہد کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے ڈاکو سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تاہم دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement