Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈیفنس میں کار پر فائرنگ، پی ٹی آئی ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے  ڈیفنس فیز 7 میں گاڑی پر فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت شہریار عالم اور اکرم ابڑو کےنام سے ہوئی ہے۔ واقعہ میں مزید 2 افراد زخمی بھی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایم پی اے اسلم ابڑوکے بھائی کی گاڑی پرکی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور شہریار عالم زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جل بسے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو وکیل اور سندھ بارکونسل کے رکن بھی تھے۔ 68 سالہ اکرم ابڑو کا تعلق سندھ کےضلع جیکب آبادسےہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے نائن ایم ایم اور 222رائفل کااستعمال کیا، گاڑی پر 3اطراف سے فائرنگ کی گئی، گاڑی پر 30 سے زائدگولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ فائرنگ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement