Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

فٹبال فیڈریشن کا ہیڈ آفس سرکاری دفتر میں تبدیل؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔
پاکستان میں فٹبال کا کھیل زبوں حالی کا شکار ہے۔ حکومت کی عدم توجہی اور فیڈریشن کے اختلافات کے باعث ملک میں موجود باصلاحیت فٹبالرز کا مستقبل بھی تاریک نظرآتاہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ آفس کو سرکاری دفتر کے طور پر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
 
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے لکھاکہ کل کا فیفا ہاؤس۔ آج کا گورنمنٹ آفس۔ہارون ملک کی شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیفا ہاؤس میں ریونیو افسران کی تختیاں لگی ہوئی ہیں۔
 
 
ہارون ملک نے حکومت سے فوری ایکشن لینے پر زور دیا اور سوال اٹھایا کہ حکومت نے نومبر میں فیفا ہاؤس کا قبضہ لیا، پی ایف ایف کو حوالگی میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟ واضح رہے فیفا ہاؤس پر گزشتہ سال مارچ میں اشفاق گروپ نے قبضہ کرلیا تھا جسکے بعد فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے دفاتر کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل کردی تھی۔
 
 
 
شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement