Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا لگا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی فریال تالپور کو نااہل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا اور درخواست کو خارج کردیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، لیکن تحریک انصاف فریال تالپور کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا، اور ان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement