Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گلگت بلتستان الیکشن، 5 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل،تعداد 14 ہو گئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

گلگت: گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے 5 آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف میں شامل ہونے والے امیدواروں میں وزیرسلیم، راجہ ناصر، مشتاق حسین،عبدالحمید اور جاوید منوا شامل ہیں

گلگت بلتستان کےانتخابات میں 23میں سے7 حلقوں میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جب کہ تحریک انصاف کے 9 امیدوار کامیاب ہوئے تھے ،آزاد امیدواروں کی شمو لیت کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی  کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

بلاول کاکہنا تھاکہ الیکشن کمشنرگلگت بلتستان اپنے عہدےکاپاس نہیں رکھ سکے، وہ اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات عوام کےسامنےلائیں، الیکشن کمشنر سیاسی لوگوں کے پاس جاکر بیٹھتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement