Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم آج ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج موسم ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ شہر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے چند روز تک موسم خوشگوار رہے گا جبکہ اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کاامکان ہے، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement