Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بے روزگاری سے پریشان باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں باپ نے تین بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی، تمام افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عارف نامی شخص نے بچوں کو گھر کے قریب گراؤنڈ میں لے جا کر خود سوزی کی کوشش کی۔ آگ سے جھلس کر باپ اور تین بچے شدید زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بچوں میں تین سالہ غلام حسین ، پانچ سالہ حوریہ اور چار سالہ ایمان فاطمہ شامل ہیں۔ انتہائی قدم اٹھانے والا شہری عارف فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement