Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ایک روٹ پر الیکٹرک بس سروس معطل ہوئی ہے، مکمل طور پر سروس بند ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، ٹرانسپورٹ حکام

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ٹرانسپورٹ حکام نے کراچی میں الیکٹرک بس سروس مکمل طور پر بند ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

کراچی میں الیکٹرک بس سروس کی 2 سے 3 روٹس پر اچانک معطلی کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ حکّام کے مطابق بس روٹ چیک پوسٹ 5 نمبر سے براستہ یونیورسٹی روڈ معطل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیرات کے باعث بسوں کو مشکلات کا سامنا تھا اس لیے عوامی مفاد میں الیکٹرک بس سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق ای وی بسیں 2 روٹس پر چل رہی ہیں، روٹ ون ملیر کینٹ سے سی ویو براستہ شارعِ فیصل چل رہی ہے اور روٹ ٹو بحریہ ٹاؤن سےملیر ہالٹ تک چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی الیکٹرک بس سروس کے کچھ روٹس اچانک معطل ہونے پر یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ بس سروس مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement