Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

واٹر بورڈ کا ڈی ایچ اے کراچی کو ساڑھے 8 ملین گیلن پانی یومیہ دینے کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی واٹر اینڈ سوریج بورڈ نے ڈی ایچ اے کراچی کے رہائشیوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ واٹر بورڈ نے ڈی ایچ اے میں یومیہ ساڑھے 8 ملین گیلن پانی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

کراچی واٹراینڈ سوریج بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت ، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور مشیر قانون و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر واٹر بورڈ نے سنگ میل کامیابی سے عبور کرلیا ہے۔

 

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے کو یومیہ ساڑھے 8 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔ ایم ڈی بورڈ بورڈ نے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے پمپنگ اسٹیشن اور مشینری کو مکمل فعال رکھیں تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

اعلامیہ میں ایم ڈٰی واٹر بورڈ نے کہا کہ سندھ حکومت ، وزیربلدیات ناصرحسین شاہ کی ہدایت پر واٹربورڈ عملہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیکر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement