Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عددی لحاظ سے پیپلز پارٹی نمبر ون ہے،کراچی کا میئر کسی اور جماعت کا آیا تو ویلکم کریں گے، ناصرحسین شاہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

میئر کراچی کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ جاری ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جماعت اسلامی کی حمایت کے بعد میئر کراچی کے انتخاب کیلئے صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کا اب بھی دعویٰ ہے کہ کراچی میئر جیالا ہی ہوگا۔ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ عددی لحاظ سے پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل ہے تاہم اگر کسی اور جماعت کا میئر آتا ہے تو اسے ویلکم کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ناصرحسین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ حافظ نعیم رحمان نے جماعت اسلامی سے ڈپٹی میئر لانے کا کہا تھا انکے اگر مزاکرات چل رہے ہیں تو اچھی بات ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا کے پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ انکو پولیس حراساں کررہی ہے، اگر انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ہے تو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

صوبائی وزیربلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے ووٹ کے حق سے محروم نہ رہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement