Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس میں عدالت نے علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو فرار کرنے کے مقدمے میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبروعدالت میں پیشی پر لائے گئے پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی کو فرار کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم حسان نیازی کو فرار کرانے کے مقدمے میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور  غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ مقدمے میں نامزد حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حلیم عادل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement