Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا ،ایاز صادق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اورسابق سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا . قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے کلبھوشن کی بات کی، کلبھوشن یادیو کے لئے آرڈیننس ہم تونہیں لائے تھے جوراتوں رات اور دو مہینے آرڈیننس تک چھپائے رکھا

،کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہم نے اتنی ایکسس تو نہیں دی تھی جتنی اس حکومت نے دی ،یہ ابھی نندن کی کیا بات کرتے ہیں؟مجھے یاد ہے کہ شاہ محمود قریشی اس میٹنگ میں تھے جس میں وزیر اعظم نے آنے سے انکار کردیا تھا اور چیف آف آرمی سٹاف تشریف لائے،پیر کانپ رہے تھے ،پسینے ماتھے پر تھے اور ہم سے شاہ محمود نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ ابھی نندن کو جانیں دیں کیونکہ 9 بجے رات ہندوستان پاکستان پر اٹیک کررہا ہے،ہندوستان نے کوئی اٹیک نہیں کرنا تھا اور کچھ نہیں ہونا تھا صرف گھٹنے ٹیک کرابھی نندن کو واپس بھیجنا تھا جو انہوں نے کیا .

یہ ایسی باتیں نہ کریں کہ ہم مجبور ہو جائیں یہ بات کرنے کو ،انسان وہ بات کرے جس سے قومی اسمبلی میں کوئی تعمیری کام ہو اور قانون سازی ہو جائے اور ہم کام کر سکیں .

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement