Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انٹربینک میں ڈالر کی ٹرپل سینچری کے قریب، اوپن مارکیٹ میں 315 روپے کا ہوگیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشیت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں آج بھی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں بھی ڈالر نے ٹرپل سینچری کے قریب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 75 پیسے مہنگا ہوکر 299 روپے 75 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ نگران حکومت کے 11 روز میں ڈالر تقریباً 10 روپے مہنگا ہوا جبکہ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گر چکی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق بیرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement