Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یواے ای کی ٹیم العین کلب ایف سی فٹبال چیمپین بن گئی، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی مبارکباد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

یو اے ای کی ٹیم العین کلب نے ایف سی فٹ بال چیمپین لیگ کا فائنل اپنے نام کرلیا۔ العین کلب نے یوکو ہاما مرینوز کو اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں شکست دیکر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان، وزیر اعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد، اور العین کلب کے سربراہ شیخ ہزار بن زائد کو بھی مبارکباد دی۔

قونصل جنرل نے العین کلب ٹیم کے لئے نیک تمنائیں اور شہرت بھری مبارکباد پیش کی۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے بھی العین کلب کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ العین کلب کی ٹیم نے فائنل جیت کر متحدہ عرب امارات کا سر فخر سے بلند کیا ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement