Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کا بڑا جھٹکا،بجلی 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو جون میں 2 روپے 67 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔
کے الیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ ستمبر میں 99 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اکتوبر 2023ء تا مارچ 2024ء کے لیے درخواست دی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement