Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میٹرک بورڈ نے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں آخری بار توسیع کردی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ (میٹرک بورڈ) کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں آخری مرتبہ توسیع کردی ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم،  رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کروانے کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلبہ و طالبات سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم 3 ہزار 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ29 اور 30 اپریل2024 کو لازمی جمع کرادیں،  لیٹ فیس بذریعہ پے آرڈر وصول کی جائے گی۔

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے واضح کیا کہ لیٹ فیس میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement