Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ریلوے کو چار ارب 90 کروڑ روپے نقصان کا انکشاف

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان ریلوے کو چار ارب 90 کروڑ روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل کی سرکاری اداروں کے مالی نقصان کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو 4 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ میں اس نقصان کا سبب ایندھن کا زائد استعمال بتایا گیا ہے جب کہ دیگر وجوہات میں سگنل، برقی خرابی اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کو روکنا بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کو فنی خرابی کے سبب روکنے کے باعث ان کی آمدورفت کا شیڈول بھی سخت متاثر ہوا۔ سکھر میں ایندھن کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ، ملتان میں ایک ارب 41 کروڑ، راولپنڈی میں ساڑھے سات کروڑ جب کہ کراچی میں تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement